19 جنوری، 2019، 12:01 PM

امریکی ایلچی کے پاکستان میں قیام میں توسیع

امریکی ایلچی کے پاکستان میں قیام میں توسیع

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے پاکستان میں قیام میں توسیع ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے پاکستان میں قیام میں توسیع ہوگئی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کو آج واپس جانا تھا تاہم طالبان سے ملاقات کی امید کے باعث ان کے قیام میں توسیع کی گئی ہے۔

یاد رہے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے گزشتہ روز پاکستانی دفتر خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ، افغان امن سے متعلق پاکستان کی کاوشوں کوقدر سے دیکھتا ہے۔

News ID 1887415

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha